5 مارچ، 2023، 8:48 PM

ایران عراقی مسلح افواج اور فوجی صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب وزیر دفاع

ایران عراقی مسلح افواج اور فوجی صنعتوں کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے، ایرانی نائب وزیر دفاع

ایران کے نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہتھیاروں کی فراہمی اور اس کی فوجی صنعتوں کی مدد کے ذریعے عراقی مسلح افواج کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ان خیالات کا اظہار ایران کے نائب وزیر دفاع برائے بین الاقوامی امور بریگیڈیئر جنرل سید حمزہ قلندری نے بغداد میں جاری عراق کی گیارہویں سیکورٹی، دفاعی اور فوجی صنعتوں کی نمائش کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ایران کے نائب وزیر دفاع نے عراق کی دفاعی اور سیکورٹی صنعتوں کی نمائش میں ایرانی دفاعی صنعتوں کی شرکت کا حوالہ دیا اور کہا کہ ہم عراقی مسلح افواج میں اپنے دوستوں کو ہتھیاروں اور فوجی صنعتوں کے لحاظ سے مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں ہمارے اور دوسرے ممالک یا کمپنیوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہتھیاروں کی فروخت کے ذریعے تجارت کے درپے نہیں ہے بلکہ عراقی بھائیوں کو دفاعی شعبے میں ایرانی علم و سائنس فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔

ایرانی جنرل نے کہا کہ ایرانی دفاعی صنعت نے 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں باوجود اس کے کہ ملک سخت غیر ملکی پابندیوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انقلاب کے بعد سے ہمارے دشمنوں نے اسلامی ایران کے خلاف جو سخت پابندیاں عائد کی ہیں ان میں سے ایک اہم ترین شعبہ ہوا بازی کی صنعت ہے، بہرحال ہمارے نوجوان عسکری ماہرین نے اپنی عظیم کوششوں اور محنت سے اس میدان میں اچھی چیزیں حاصل کی ہیں۔

News ID 1915070

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha